- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
- واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا
- فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہے، عمران خان
- کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
جاوید میانداد پی سی بی میں من مانیوں پر برس پڑے

مصباح کے تقرر پراعتراض،فیصلے کرنے والوں کو کرکٹ کا علم نہیں،سابق قائد۔ فوٹو: فائل
لاہور: سابق کپتان جاوید میانداد پی سی بی میں من مانیوں پر برس پڑے، انھوں نے مصباح الحق کے تقرر پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصلے کرنے والوں کو کرکٹ کا علم نہیں، جہاں جس کی مرضی، وہ منتخب ہورہا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں بات چیت کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر بنانا درست نہیں،فیصلے کرنے والوں کو کرکٹ کا علم ہی نہیں،تعلیم نہیں اس کھیل میں تجربہ دیکھنا چاہیے، سینئرز سے سیکھیں تو پرفارمنس بولتی ہے،جہاں جس کی مرضی وہ منتخب ہورہا ہے، ساری پیسے کی بات ہے،آئی سی سی ورلڈکپ کا ریونیو دینا بند کردے تو کوئی چیئرمین پی سی بی نہیں بنے گا۔
احسان مانی کا کرکٹ میں تجربہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں انھیں 1995سے جانتا ہوں، وہ اکاؤنٹنٹ تھے اور میں ان کو میچ کے ٹکٹ دیتا تھا،انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ تک نہیں کھیلی۔
دوسری جانب صادق محمد، مشتاق محمد، ماجد خان اور ظہیر عباس جیسے کرکٹ کو اپنی زندگیاں دینے والے لوگ اب کہاں ہیں، اسی شو میں موجود محسن خان نے کہا کہ احسان مانی خود انٹرنیشنل کرکٹ تو نہیں کھیلے لیکن آئی سی سی کے سربراہ رہ چکے اور ایک باوقار شخصیت ہیں،اس پر جاوید میانداد نے کہا کہ وہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں۔
ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی،انھیں کپتانی سے ہٹا دیتے تب بھی بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ بنتی تھی، میری سمجھ سے باہر ہے کہ انھیں کیوں نکالا؟ یاد رہے کہ پی سی بی نے دورئہ آسٹریلیا کیلیے سرفراز احمد کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور ٹیسٹ میں اظہر علی کو کپتان مقرر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔