عراق اور لبنان میں احتجاجی مظاہرے‘ متعدد ہلاک

بغداد سمیت دیگر شہروں یعنی دیوانیہ‘ نصیریہ‘ بابل اور نجف میں بھی چھوٹے چھوٹے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں


Editorial October 27, 2019
بغداد سمیت دیگر شہروں یعنی دیوانیہ‘ نصیریہ‘ بابل اور نجف میں بھی چھوٹے چھوٹے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں (فوٹو : فائل)

مشرق وسطیٰ کے دو بڑے ممالک عراق اور لبنان میں عوامی احتجاج اور مظاہرے شروع جاری ہیں۔عراق میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت پیدا ہونے کے نتیجے میں پچاس سے زائد مظاہرین ہلاک وہ چکے ہیں، لبنان میں دسویں دن بھی مظاہرے جاری رہے۔

مظاہرین نے بیروت کی سڑکیں بند کر دیں۔ لبنان میں مظاہرین نے 17 اکتوبر سے دارالحکومت بیروت کے علاوہ دیگر شہر اور چند قصبے بھی بند کر دیے ہیں۔ عراق میں حکومت مخالف مظاہرین سرکاری عمارتوں اور دفاتر کو آگ لگانا شروع کر دی جس میں اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہاں یہ مظاہروں کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوا جب مظاہرین نے حکومت کی کرپشن اور عوام میں بیروز گاری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرے کے پہلے دن حکومتی فورسز کی کارروائیوں میں کئی افراد جان سے گزر گئے جب کہ لبنان میں مظاہرین تمام سیاسی رہنماوں پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروای کا مطالبہ کر رہے ہیں احتجاجی مظاہرین ان پر مرحلہ وار کرپشن کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

20 نومبر سے جب احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے ان میں بعدازاں قدرے کمی آ گئی ادھر لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کو سڑکوں سے ہٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ملک بحران کا شکار ہو کر معاشی تنزل سے دوچار ہو جائے گا اور ملکی معیشت بالکل تباہ ہو جائے گی لیکن اس کے باوجود مظاہرین کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔

لبنانی فوج کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ اگر مظاہرین پرامن رہیں تو حکومت ان کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہے۔ وزیراعظم سعد حریری نے حالات پر قابو پانے کے لیے اقتصادی پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ صدر مائیکل عون نے بینکوں سے سیکیورٹی ختم کرنے کا اشارہ دیدیا ہے۔ لبنان کے پڑوسی ملک عراق میں جہاں ہنگاموں میں نئی شدت پیدا ہونے سے وہاں پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔

عراقی دارالحکومت بغداد کے علاوہ دیگر شہروں یعنی دیوانیہ' نصیریہ' بابل اور نجف میں بھی چھوٹے چھوٹے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اقتصادی مشکلات کے باعث دنیا کے کئی ملکوں میں عوام سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کررہے ہیں۔لاطینی امریکا کے خوشحال ملک چلی میں بھی گزشتہ کئی دن سے حالات خراب ہیں۔پاکستان کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دے تاکہ عوام میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

مقبول خبریں