نیب کا نجی میڈیکل کالجزکے مالکان کے اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ

رضیہ خان  پير 28 اکتوبر 2019
فلاحی طرزکے اسپتال اور میڈیکل کالجز کی لسٹیں تیار، بینکوں سے بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا
 فوٹو: فائل

فلاحی طرزکے اسپتال اور میڈیکل کالجز کی لسٹیں تیار، بینکوں سے بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  نیب نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی ایف آئی اے سے بیرون ملک ٹریول ہسٹری لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ نیب انٹیلی جنس یونٹ نے ایف بی آر سے90سے زائد پرائیویٹ میڈیکل کالجز مالکان کے پچھلے8سال کے ٹیکس ریکارڈ کا ڈیٹا مانگ لیا۔ فلاحی طرز پر بنائے گئے اسپتال اور میڈیکل کالجزکے مالکان کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

مفلوج پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ میڈیکل کالجز کی انسپکشن رپورٹس کا پچھلے2 ہفتوں سے فارنسک آڈٹ جاری ہے۔ فیس کی مد میں لی جانے والی رقوم کے بارے میںبینکوں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔