فلموں میں کام کی ہرپیشکش قبول کرنابس میں نہیں عائشہ خان
فلموںمیں کام کرنےکیلئے اکثرآفرزہوتی ہیں مگرمیں نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ ان پروجیکٹس کوسائن کروں جن کی کہانی جاندارہو
ISLAMABAD:
ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد کرداروں کی ہمیشہ تلاش رہتی ہے۔
مجھے ٹی وی میں توہمیشہ ہی اچھے کردار ملے ہیں جن کی وجہ سے فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا موقع ملا ہے لیکن فلموں میں کام کے لیے ہونے والی ہرآفر کو قبول کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ان خیالات کااظہارعائشہ خان نے گزشتہ روز ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ایک نئے دور میں شامل ہوچکا ہے جس کی وجہ بہت سے باصلاحیت نوجوان ہدایتکار، رائٹر اورفنکار ہیں۔ ان کی بدولت ایک مرتبہ پھرپاکستانی ڈرامے کو کھویا مقام مل چکاہے۔

جہاں تک بات فلم انڈسٹری کی ہے توجب تک یہاں پڑھے لکھے نوجوان کام کرنے کے لیے آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک بہتری ممکن نہیں ہے۔ مجھے فلموں میں کام کرنے کے لیے اکثرآفرزہوتی ہیں مگرمیں نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ ان پروجیکٹس کوسائن کروں جن کی کہانی جاندارہو اورمجھے اس میں فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔ مجھے کچھ اچھی فلمیں آفرز ہورہی ہیں لیکن ان کے بارے میں اس وقت کچھ نہیں بتاسکتی جب تک میںان کوسائن نہیں کرلیتی۔