- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے سیریز میں بھی معیار برقرار رکھیں گے، فخر زمان

بولرز ردھم میں ہیں، بیٹسمین بھی پچز کا مزاج سمجھ گئے ہیں، اوپنر. فوٹو: فائل
لاہور: قومی کرکٹ کے اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد ایک انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں آمد کے بعد یہاں نیٹ میں خاصی محنت کی ہے، یہاں کی پچز مختلف ہیں لیکن کافی حد تک کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں، پریکٹس میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، میزبان کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پیسرز اور اسپنرز سب ردھم میں نظر آئے، ہدف بڑا نہ ہونے کی وجہ سے بطور اوپنر مجھے اور بابر اعظم کو بھی کریز پر سیٹ ہونے کا وقت ملا، کارکردگی کا یہی معیار آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔