تحریک انصاف کا اپوزیشن کے جواب میں ملک گیر جلسوں کا فیصلہ

احتشام بشیر  ہفتہ 2 نومبر 2019
جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے، شوکت یوسف زئی فوٹو: فائل

جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے، شوکت یوسف زئی فوٹو: فائل

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کا جواب دینے کے لیے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جے یو آئی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان جلسوں سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے اور ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اسلام آباد میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے رابطہ عوام مہم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے ہم بھی عوام کے پاس جارہے ہیں اور عوام کو بتائیں گے، اپوزیش جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن چھپانے کے لیے مارچ کررہی ہے اگر اپوزیشن جمہوری انداز اپنانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں آئے اور عدم اعتماد پیش کرے، آج کے اجلاس میں جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔