سیف الرحمٰن نے نیب کو زرداری کیخلاف کرپشن کے شواہد دینے کی پیشکش کر دی

ن لیگ کے دوسرے دورمیں احتساب کمیشن کے سربراہ سینیٹرسیف الرحمن اس وقت قطرمیں ہیں


INP October 19, 2013
سیف الرحمان نے وزیراعظم نوازشریف کرپشن کیس میں معاونت کا پیغام بھیجا ہے ۔فوٹو : فائل

سابقہ احتساب کمیشن کے چیئرمین سیف الر حمن نے احتساب عدالتوں میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف کرپشن کے ٹھوس شواہدحکو مت کوفراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کے دوسرے دورمیں احتساب کمیشن کے سربراہ سینیٹرسیف الرحمن جو اس وقت قطرمیں ہیں نے وزیراعظم نوازشریف کو پیغام بھیجاہے کہ اگروہ چاہیں تو زرداری کی کرپشن کے ٹھوس شواہد نیب کوفراہم کر سکتے ہیں۔