ایشوریہ اور ابھیشک ایڈز کیخلاف آگاہی مہم کیلیے سرگرم

ایمفار کے گلوبل فنڈ ریزنگ ادارے کی چیئرپرسن اور اداکارہ شراوت اسٹون اس مقصد کے لیے بھارت جائینگے


Net News October 20, 2013
دونوں فنکار آئندہ ہفتے سے ہونیوالی فنڈز ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہونگے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن ایڈز کے خلاف مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

دونوں آئندہ ہفتے سے ہونے والی ایک فنڈز ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہونگے۔ ایڈز کے خلاف عالمی سطح پر کام کرنیوالے اداکار ایمقار نے بھارت میں فنڈز ریزنگ کے لیے ایک تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ تقریب آئندہ ماہ سترہ تاریخ کو ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوگی۔



ایمفار کے گلوبل فنڈ ریزنگ ادارے کی چیئرپرسن اور اداکارہ شراوت اسٹون اس مقصد کے لیے بھارت جائینگے جب کہ بھارت میں ادارے کی نمائندگی ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کرینگے تقریب میں بالی ووڈ کے متعدد ستاروں کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہونگے ۔

مقبول خبریں