وراسٹائل اداکار اوم پوری کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی

اٹھارہ اکتوبر 1948 کو پیدا ہونے والے اداکار نے 1976 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا


Net News October 20, 2013
اوم پوری بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔فوٹو: فائل

KARACHI: بالی وڈ آرٹ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے وراسٹائل اداکار اوم پوری نے 65 ویں سالگرہ منائی۔

اٹھارہ اکتوبر 1948 کو پیدا ہونے والے اداکار نے 1976 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے اب تک اوم پوری 260 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار ادکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ہندی اور دوسری بھارتی زبانوں کے علاوہ انھوں نے سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھیاورگھوسٹ اینڈ ڈارکنس وغیرہ شامل ہیں۔آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں