بالی ووڈ ہیرو سنی دیول 57 برس کے ہوگئے

سنی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ادارے اولڈ ریپ تھیٹر سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی


Net News October 20, 2013
سنی دیول 19 اکتوبر 1956ء کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے ۔فوٹو: فائل

بالی وڈایکشن کنگ کہلانے والے ہیرو سنی دیول نے 57 ویں سالگرہ منائی۔

وہ 19 اکتوبر 1956ء کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے سنی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ادارے اولڈ ریپ تھیٹر سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی، انھوں نے 1983ء میں سپر ہٹ فلم ''بیتاب "سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا 1985ء میں ریلیز ہوئی فلم "ارجن "نے سنی کو ایکشن ہیرو بنا دیا اور ان پر ایکشن ہیرو کی چھاپ کو فلموں ڈکیت یتیم اور پاپ کی دنیا نے پکا کر دیا۔ تری دیو گھائل دامنی ڈر جیت گھاتک اور ضدی ان کی بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔ وہ دو نیشنل فلم اور دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں ۔

مقبول خبریں