بارش نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو بچا لیا

نمائندہ خصوصی  ہفتہ 9 نومبر 2019
اگر مہمان ٹیم تینوں میچز ہار جاتی تو کینگروز نمبر ون بن جاتے۔ فوٹو: فائل

اگر مہمان ٹیم تینوں میچز ہار جاتی تو کینگروز نمبر ون بن جاتے۔ فوٹو: فائل

 پرتھ: بارش نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو بچا لیا۔

آسٹریلیا سے سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے ناکامی ہوئی، پہلے میچ میں شکست کے دہانے پر پہنچنے پر موسم کی جانب سے مدد مل گئی تھی، اگر مہمان ٹیم تینوں میچز ہار جاتی تو کینگروز نمبر ون بن جاتے مگر اب انھیں سیریز جیتنے کے باوجود دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔