آسٹریلیا میں موجود نسیم شاہ والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے

محمد یوسف انجم  منگل 12 نومبر 2019
نسیم شاہ نے اہل خانہ کےمشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنےکا فیصلہ کیاہے، فوٹو: فائل

نسیم شاہ نے اہل خانہ کےمشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنےکا فیصلہ کیاہے، فوٹو: فائل

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے، انہوں نے اہل خانہ کےمشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنےکا فیصلہ کیاہے۔

لوئیر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان بولر کی والدہ کا انتقال گزشتہ شب ہوا تھا۔ان کے سوگ میں  قومی کرکٹرز آج سیاہ پٹیاں باندھ کر پریکٹس  میچ میں شرکت کررہےہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق  نسیم شاہ کو والدہ کی انتقال کی اطلاع دے دی گئی تھی، تاہم سفر کی طوالت اور اہل خانہ کے ساتھ نسیم شاہ نے بات چیت کے بعد وطن واپس نہ جانے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر ٹیم انتطامیہ  اور ٹیم کے ارکان کو بہت افسوس ہے، اس صدمے پر قومی ٹیم کے تمام ارکان ان کے دکھ میں شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔