پاکستانی فلمیں جلد بیرون ممالک پہچان بنائیں گی بابرہ شریف

پڑھے لکھے نوجوانوں کے فلم انڈسٹری کی جانب آنے سے بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں، بابرہ شریف


Qaiser Iftikhar October 22, 2013
ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث فلم انڈسٹری شدیدبحران کا شکارہوئی، بابرہ شریف۔ فوٹو: فائل

اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے فلم انڈسٹری کی جانب آنے سے بہتری کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔

آنیوالے چند برسوں میں پاکستانی فلمیں بیرون ممالک میں اپنی منفرد پہچان بنائیں گی۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث فلم انڈسٹری شدیدبحران کا شکارہوئی۔



اب ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئی راہ پرگامزن ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بابرہ شریف نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اب پڑھے لکھے نوجوان فلمسازی کے میدان میں آرہے ہیں۔ وہ جدید تقاضوں کوسمجھتے ہیں اوراسی لیے آنیوالے چند برسوں میں پاکستانی فلمیں بیرون ممالک میں اپنی منفرد پہچان بنائیں گی۔