افغانستان ڈرون حملے میں4افراد ہلاک افغان فوجی کمانڈر طالبان سے جا ملا

چاروں شہری صوبہ کنڑ میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں مارے گئے


News Agencies October 22, 2013
ڈرون حملوں میں اب تک مرنیوالوں کی تعداد22 ہوگئی.فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ کنڑ میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں ڈرون حملے میں 4افغان شہری جاں بحق ہوگئے، واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان میں اسپیشل فورسز کا کمانڈر منصف خان طالبان کے اتحادی گروپ میں شامل ہوگیا۔



ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنٹر کے دارالحکومت اسد آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر شجاع الملک جلالہ نے بتایا کہ افغان فوج کی اسپیشل فورس کا کمانڈر اسلحہ اور بھاری فوجی سازو سامان سمیت طالبان عسکریت پسندوں کے اتحادی باغی گروپ سے مل گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ کمانڈر منصف نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اسلحہ اور فوجی سازو سامان اپنے قبضے میں لیا۔ دوسری جانب عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ترجمان نے کماندر منصف خان کی گروپ میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔