ہمایوں سعید فلم ’’مین آف دی میچ‘‘ کی شوٹنگ کیلیے امریکا روانہ

پاکستان میں فلم کی دوبارہ ہواچل پڑی ہے ہمارے ہاں ایک مرتبہ پھرمعیاری فلمیں بننیں لگی ہیں، اداکار


فلم سے فنکار کو جو شہرت اور عزت ملتی ہے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں، ہمایوں سعید۔ فوٹو: فائل

اداکار ہمایوں سعید اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا روانہ ہوگئے جہاں وہ ایک ماہ تک فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہینگے۔

اس حوالے سے انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلم کی دوبارہ ہواچل پڑی ہے ہمارے ہاں ایک مرتبہ پھرمعیاری فلمیں بننیں لگی ہیں امیدہے ہم دوبارہ اپنی انڈسٹری کواپنے پائوں پرکھڑاکرنے میں کامیاب ہوجائینگے ۔ہمایوں سعید پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے خواہش مند ہیںاوران کا کہناہے کہ فلم سے فنکار کو جو شہرت اور عزت ملتی ہے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔حال ہی میں ان کی فلم ''میں شاہد آفریدی ہوں '' کو باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔وہ ان دنوں دو نئی فلموں پر کام کررہے ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں،ان کی نئی آنے والی فلم کا نام ''مین آف دی میچ'' ہے فلم میں ماہ نور بلوچ کو ایک اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا جب کہ فلم کے دیگر فنکاروں کا بھی انتخاب جلد مکمل کرلیا جائے گا، ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اگر ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں گے تو لوگ سنیمائوں پر فلم دیکھنے ضرور آئیں گے۔

مقبول خبریں