ذہنی مسائل سے دوچار آسٹریلوی کرکٹرز کی فہرست طویل، پوکووسکی بھی شامل

اے ایف پی  جمعـء 15 نومبر 2019
ہم ول پوکووسکی کو سراہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی دماغی کیفیت سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا، ہم ان کے ساتھ ہیں، بین اولیور۔ فوٹو: فائل

ہم ول پوکووسکی کو سراہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی دماغی کیفیت سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا، ہم ان کے ساتھ ہیں، بین اولیور۔ فوٹو: فائل

سڈنی: آسٹریلیا کے ذہنی مسائل سے دوچار کرکٹرز کی فہرست طویل ہونے لگی جب کہ نوجوان بیٹسمین ول پوکووسکی نے بھی کھیل سے وقفہ لے لیا۔

ول پوکووسکی کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان تھا تاہم 21 سالہ پوکووسکی نے نے گرین شرٹس سے آسٹریلیا اے کے پریکٹس میچ کے دوران ہی ٹیم مینجمنٹ کو اپنے مسئلے سے آگاہ کیا۔

نیشنل ٹیموں کے ہیڈ بین اولیور کہتے ہیں کہ ہم ول پوکووسکی کو سراہتے ہیں کہ انھوں نے اپنی دماغی کیفیت سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  حالیہ چند  ہفتوں کے دوران گلین میکسویل اور نک میڈینسن بھی دماغی صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے ٹیموں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔