قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بخار میں مبتلا

عباس رضا  جمعـء 15 نومبر 2019
بخار اور گلے میں انفیکشن کی وجہ سے کپتان کوآسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے، فوٹو: فائل

بخار اور گلے میں انفیکشن کی وجہ سے کپتان کوآسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے، فوٹو: فائل

 پرتھ: دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو بخار اور گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے۔

واکا گرائونڈ پرتھ میں ہونے والے اس مقابلے میں اننگز کا آغاز امام الحق اور عابدعلی نے کیا، گزشتہ پریکٹس میچ میں بطور اوپنر کھیلنے والے شان مسعود اس بار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، عابد علی کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، حارث سہیل کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوگیا وہ صرف دو رنز بنا پائے۔

پاکستان کے لیے اچھی خبر وکٹ کیپر محمد رضوان کا مکمل طور پر فٹ ہو جانا ہے، انگوٹھے پر چوٹ لگ جانے کے بعد آرام کرنے والے کرکٹر کی فٹنس کا کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل جائزہ لینے کے بعد انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔