افغانستان نے ویسٹ انڈین ارمان خاک میں ملادیے

اسپورٹس ڈیسک  پير 18 نومبر 2019
تیسراٹی20 میچ 29 رنز سے جیت کر سیریز2-1 سے نام کرلی، ہوپ کی ففٹی بیکار

تیسراٹی20 میچ 29 رنز سے جیت کر سیریز2-1 سے نام کرلی، ہوپ کی ففٹی بیکار

لکھنؤ: افغانستان نے ویسٹ انڈین ارمانوں کو خاک میں ملا دیا، تیسرے ٹی 20 میں 29 رنز کی فتح سے سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی، 157 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی کیریبیئن ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بناسکی۔

نوین الحق نے 3 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل افغانستان نے 8 وکٹ پر 156 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز نے 79 رنز اسکور کیے، شیلڈون کوٹریل، کیسرک ولیمز اور کیموپال نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ میں 157 رنز کا ہدف پانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے پاؤں  آغاز میں ہی ڈگمگا گئے جب اس کی 3 وکٹیں 42 کے اسکور پر گرگئیں، اس موقع پر شائی ہوپ نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، انھوں نے 46 بالز پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی م دد سے 52 رنز بنائے، مگر دوسرا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر قیام نہیں کرسکا، اس طرح مقررہ اوور میں کیریبیئن ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بناسکی۔

نوین الحق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے افغانستان نے 8 وکٹ پر 156 رنز بنائے، رحمان اللہ گرباز نے 52 گیندوں پر 5 چھکوں  اور 6 چوکوں سے مزین 79 رنز اسکور کیے، اصغر افغان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوٹریل، کیسرک ولیمز اور کیمو پال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس سے قبل افغانستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 3 ہی میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلا ٹی 20 ہارنے کے بعد افغان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔