دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ میں دوستی بڑھنے لگی

دونوں اداکار کو گوا میں مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا، بھارتی میڈیا


INP October 24, 2013
اس سے قبل رنویر رام لیلا میں دپیکا کے ساتھ اپنی بہترین کیمسٹری کا دعوی بھی کر چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلم رام لیلا کی ہیروئن دپیکا پڈکون اور ہیرو رنویر سنگھ میں دوستی بڑھنے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار ان دنوں گوا میں ہیں جہاں انھیں مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ رنویرسنگھ اور دپیکا پڈکون نے رومانوی ماحول میں گوا کے ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ ڈنر بھی کیا۔ اس سے پہلے اداکار رنویر سنگھ رام لیلا میں دپیکا کے ساتھ اپنی بہترین کیمسٹری کا دعوی بھی کر چکے ہیں۔