سری لنکن اسپنر نے منفرد ایکشن سے بیٹسمینوں کو چکرا دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 19 نومبر 2019
کوٹھیگوڈا ابوظبی ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے بولنگ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کوٹھیگوڈا ابوظبی ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے بولنگ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ابو ظبی:  سری لنکن اسپنر کیون کوٹھیگوڈا نے اپنے منفرد ایکشن سے بیٹسمینوں کو چکرا دیا۔

1995-96 کے دورہ انگلینڈ میں جنوبی افریقیی لیفٹ آرم اسپنر پال ایڈمز کے منفرد ایکشن نے دھوم مچا دی تھی، ابھی اسی ملتے جلتے انداز میں کوٹھیگوڈا ابوظبی ٹی 10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے بولنگ کررہے ہیں، ان کے ایکشن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔