- پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ویں اسپیکر منتخب
- پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی
- مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک
- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع

پی سی بی کا لندن کی عالمی عدالت میں بطور ہرجانہ بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ فوٹو:فائل
لاہور: پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیاہے۔
پی سی بی نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان پی ایس ایل 2019 کے تمام میچز براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم صرف سات میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔
براڈکاسٹر حکام کے اس اچانک فیصلے اور ایونٹ کو خراب کرنے کی کوشش پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت سبکی کے ساتھ شدید ذہنی کوفت بھی برداشت کرنا پڑی۔
پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچز کو ٹی وی پر دکھانا ممکن بنایا۔
ذرائع کے مطابق لندن کی اس عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والےمقدمے میں بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی خفیہ رکھی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔