گلوکار شوکت علی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل

 بدھ 20 نومبر 2019
شوکت علی صاحب جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

شوکت علی صاحب جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی کو اچانک طبیعت بگڑ جانے کے باعث اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

شوکت علی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد سروسز اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے گلوکاری کی عیادت کی اور کہا کہ  شوکت علی قوم کا سرمایہ ہیں،انہوں نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ شوکت علی صاحب جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اُن کا ہرممکن علاج کریں گے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار شوکت علی نے صحت کے حوالے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔