’’عید ایکسپریس پارٹ ٹو‘‘ 25 اکتوبر سے پیش کیا جائیگا

اس ڈرامے کا مقصد روشنیوں کے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور اسٹیج کے شائقین کی مایوسی کو دور کرنا ہے۔


Cultural Reporter October 25, 2013
اس ڈرامے کا مقصد روشنیوں کے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور اسٹیج کے شائقین کی مایوسی کو دور کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیج ڈراموں کے سینئر ہدایت کار اور مصنف خادم حسین اچوی نے کہا ہے کہ فیملی ڈرامہ ''عید ایکسپریس پارٹ ٹو'' اب25اکتوبر سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا مقصد روشنیوں کے شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور اسٹیج کے شائقین کی مایوسی کو دور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شکیل صدیقی، روئف لالہ، صفدر حیدر، روفی انعم اور دیگر فنکاروں کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ بہت محنت اور لگن سے کام کرکے اس ڈرامے کو کامیاب بناکر اسٹیج ڈراموں کے شائقین کو بھر پور تفریح فراہم کریں۔

مقبول خبریں