ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے نسیم شاہ کے آنسو نکل پڑے

عباس رضا  جمعرات 21 نومبر 2019
 شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔ فوٹو : فائل

شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔ فوٹو : فائل

برسبین: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین کرکٹر کے طور پر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروانے والے نوجوان پیسر کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے گرین کیپ پہنائی، نسیم شاہ اس موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے، پھر آنسو پونچھے، شاہین شاہ آفریدی کے گلے ملے اور ساتھی کرکٹرز سے مبارکباد بھی وصول کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلے ٹور میچ کے دوران نسیم شاہ کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملی تھی لیکن انہوں نے پاکستان واپس آنے کے بجائے آسٹریلیا میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کیپ پہن کر ان کی ماں کا خواب بھی پورا ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔