برسبین ٹیسٹ سے محمد عباس کو ڈراپ کیے جانے پر لیون و دیگر سخت حیران

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 نومبر 2019
برسبین کی کنڈیشنز میں پاکستان ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتا تھا، ایڈیلیڈ میں بھی وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

برسبین کی کنڈیشنز میں پاکستان ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتا تھا، ایڈیلیڈ میں بھی وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور: برسبین ٹیسٹ سے محمد عباس کو ڈراپ کیے جانے پر ناتھن لیون بھی حیران رہ گئے۔

آسٹریلوی اسپنر نے کہاکہ پلیئنگ الیون میں پیسر کا نام نہ دیکھ کر حیرت ہوئی،انھوں نے یواے ای میں کینگروز کیخلاف بہترین بولنگ کی دھاک بٹھائی تھی۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ رمیز راجہ کے مطابق محمد عباس کی پیس میں کمی آئی ہے لیکن وہ کبھی برق رفتار نہیں تھے، برسبین کی کنڈیشنز میں پاکستان ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھا سکتا تھا، ایڈیلیڈ میں بھی وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوسکتے ہیں۔

محمد حفیظ اور اظہر محمود نے بھی سوال اٹھایاکہ کیا محمد عباس کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔