پاکستان اور بھارت میں کام کرنے کا تجربہ یادگار ہے وائم عمار

ہالی ووڈ فنکار بہت پروفیشنل ہوتے ہیں، فلمساز اداروں کیساتھ رابطے میں ہوں،ماڈل و اداکارہ


Showbiz Reporter October 27, 2013
فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلیے خاصی محنت کی: مراکشی اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مراکش کی سُپر ماڈل واداکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ہو یا بھارت یا پھر امریکہ مجھے جہاں بھی اچھا کام کرنے کا موقع ملے گا میں وہاں ضرور جاؤنگی۔

موسیقی، اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ میزبانی جیسے مشکل شعبے میں بہترین رسپانس مل رہا ہے جس کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔ ان خیالات کا اظہاروائم نے گزشتہ روز ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت میں کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار رہا اور اب میں ہالی ووڈ میں بھی کام کرنے کے لیے فلمساز اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔



سب جانتے ہیں کہ ہالی ووڈ میں کام کرنیوالے فنکار بہت پروفیشنل ہوتے ہیں اور وہاں پر کرداروں کے لیے فنکاروں کے انتخاب میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، میں نے اس سلسلہ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوںکو نکھارنے کے لیے خاصی محنت کی ہے، اس لیے میں خاصی پرامید ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم ''عشق خدا'' کے بعد بھارتی فلم ''ڈالرز'' میں اداکاری کرنے کا تجربہ بہت مختلف اور نیا تھا، بہت سے باصلاحیت لوگوں سے ملاقات ہوئی اوران سے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

مقبول خبریں