امریکا نے وزیراعظم کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا اعزاز چوہدری

وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب رہا، ڈرون حملوں سمیت تمام مسائل انکے سامنے رکھے


INP October 28, 2013
پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات رہے ہیں .ترجمان دفترخارجہ ۔فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کادورہ امریکا کامیاب رہا۔

پاکستان اور امریکاکے تعلقات نشیب وفراز کاشکار رہے، وزیراعظم کا امریکا میں جوش وخروش سے استقبال کیاگیا۔ برطانوی میڈیاکو ایک انٹرویو میں اعزازچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کادورہ امریکاکامیاب رہا اور جوش وخروش سے انھیں خوش آمدید کہا گیا۔



انھوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن پچھلے 2سالوں سے تعلقات نشیب وفراز کاشکار تھے۔ پاکستان کوایک ایسی لیڈرشپ کی ضرورت تھی جوتعلقات میںبہتری لائے، امریکا جاکر تمام معاملات کوحل کرے اور جس کی بات امریکابھی سنجیدگی سے لے۔