باڑہ آپریشن کو3 سال مکمل 450 شدت پسند ہلاک 700 گرفتار ہوئے

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کوتین سال مکمل ہوگئے۔


INP September 02, 2012
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کوتین سال مکمل ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کوتین سال مکمل ہوگئے۔ طویل ترین کرفیواورآپریشن نے علاقے میں تعلیم اور معیشت پرگہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ایک رپورٹ کیمطابق یکم ستمبر 2009 ء کوباڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کرکے کرفیونافذ کیا تھا جسکے باعث 51ہزار خاندان نقل مکانی کر گئے۔

تین سال کے دوران تحصیل میں شدت پسندوں نے چالیس تعلیمی ادارے تباہ کیے جس کے نتیجے میں 65 ہزارطلبا تعلیم کے حصول سے محروم ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین سالہ آپریشن کے دوران450 شدت پسند ہلاک اور700 سے زائد گرفتارکیے گئے جبکہ ان کے درجنوں مرکزاوراسلحہ ڈپوتباہ کر دیے گئے،مختلف کارروائیوں کے دوران210 جوان شہیداور زخمی ہوئے ۔اس دوران 567 مقامی افراد بھی جاں بحق ہوئے۔