شمالی وزیرستان میں جھڑپجنگجو ہلاک3اہلکار زخمی ڈیرہ اسماعیل اور ہنگو سے4لاشیں ملیں

میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا


جنڈولہ ٹانک روڈ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 اہلکار زخمی ہوئے

RAWALPINDI: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز نے شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

پیر کو عسکری ذرائع کے مطابق میران شاہ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ادھر جنڈولہ ٹانک روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ یادر رہے کہ ایک روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے ۔



عسکری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں ، 7 بارودی سرنگوں کو بم ڈسپوزل سکوارڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔ ادھر ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چار لاشیں ملی ہیں۔ ہنگو پولیس کے مطابق علاقہ میروبک بانڈہ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں جن کے جسم پر فائر کے نشان تھے، لاشیں ایک ندی میں پڑی تھیں۔ شناخت طاہر حسین اور علیم حسین کے نام سے ہوئی دونوں سگے بھائی تھے اور تعلق اہل تشیع سے بتایا گیا ہے۔

مقبول خبریں