مودی کے جلسے میں دھماکے ’’انڈین مجاہدین ‘‘ نے کرائے بھارتی پولیس

2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا جبکہ دیگر 4 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے


INP October 29, 2013
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ریلی کے دوران ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے .فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ اتوار کو مشرقی شہر پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے وزیر اعظم کیلیے نامزد امیدوار نریندر مودی کی ریلی کے قریب سلسلہ وار دھماکوں میں اسلامی شدت پسند تنظیم ''انڈین مجاہدین '' کے ملوث ہونے کا اشارہ ملا ہے۔

پیر کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پٹنہ پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر 4سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ریلی کے دوران ہونے والے کم شدت کے ان دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔