جوفرا آرچر سے نسلی تعصب کیوی بورڈ نے پولیس میں رپورٹ کردی

میڈیانے رپورٹ دی تھی کہ نسلی نعرے لگانے والے مبینہ فرد نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد انسٹاگرام پر آرچر سے رابطہ کیا تھا۔


Sports Desk December 04, 2019
میڈیانے رپورٹ دی تھی کہ نسلی نعرے لگانے والے مبینہ فرد نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد انسٹاگرام پر آرچر سے رابطہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ماؤنٹ مانگونئی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جوفرا آرچر سے نسلی تعصب کی پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج کرادی۔

بورڈ حکام نے جوفرا آرچر سے نسلی تعصب کی پولیس میں رپورٹ کا اقدام سی سی ٹی وی فوٹیج کی اسٹڈی ، آڈیو سننے، براڈ کاسٹرز کے انٹرویوز اور سوشل میڈیا سے حاصل مواد کی بنیاد پر کیا۔

میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ نسلی نعرے لگانے والے مبینہ فرد نے واقعے کے چند گھنٹوں بعد انسٹاگرام پر آرچر سے رابطہ کیا تھا۔

مقبول خبریں