امارات ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کیلیے خصوصی رعایت کا اعلان

ٹکٹ بک کرانے کی یہ پیشکش 48 گھنٹوں کے لیے دی گئی ہے اور مسافر 159 مختلف مقامات میں سے اپنی پسند کا انتخاب کرسکتے ہیں۔


Press Release December 04, 2019
ٹکٹ بک کرانے کی یہ پیشکش 48 گھنٹوں کے لیے دی گئی ہے اور مسافر 159 مختلف مقامات میں سے اپنی پسند کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کے لیے سپر سیل پروموشن اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کے لیے سپر سیل پروموشن اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستانی مسافر امارات ایئرلائنز کے نیٹ ورک پر موجود ممالک کا خصوصی ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے جس کا کم سے کم کرایہ 271 ڈالر رکھا گیا ہے۔

ٹکٹ بک کرانے کی یہ پیشکش 48 گھنٹوں کے لیے دی گئی ہے اور مسافر 159 مختلف مقامات میں سے اپنی پسند کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ٹکٹ بک کرانے کی یہ مدت 4 دسمبر تک ہے جبکہ مسافر آئندہ برس یعنی 2020 میں 13 جنوری سے 30 نومبر 2020 تک کے دوران سفر کے لیے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

جن مقامات کے لیے ٹکٹ کی یہ رعایت دی گئی ہے ان میں آسٹریا، بیلجیم، چیک ری پبلک، ڈنمارک، مصر، ہنگری، آئرلینڈ، مالٹا، مراکش، ہالینڈ، پرتگال، روس، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، ترکی، دبئی اور برطانیہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں