محمد عامر کو بنگلا دیش پریمئر لیگ میں شرکت کا پروانہ مل گیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے مقابلے 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہیں گے


December 04, 2019
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے مقابلے 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے محمد عامر کو بھی این او سی جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے مقابلے 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہیں گے، جس میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کو این او سی جاری کردیا گیا ہے، اس سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک اور دراز قد پیسر محمد عرفان کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسٰی سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان کو این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے