ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے کی ذمے داری ہے، مراد علی شاہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 5 دسمبر 2019
وفاق حکومت کے پاس اسپرے کرنیوالے تین جہاز ہیں،جن میں سے دوخراب ہیں ایک بہاولپورمیں دوسرا کراچی موجودہے،وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

وفاق حکومت کے پاس اسپرے کرنیوالے تین جہاز ہیں،جن میں سے دوخراب ہیں ایک بہاولپورمیں دوسرا کراچی موجودہے،وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے۔

گھوٹکی کے قریب عادلپور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور امداد باھمی جام اکرام اللہ اور سابق صوبائی وزیر پی پی رھنما جام سیف اللہ دھاریجو سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے، وفاق حکومت کے پاس اسپرے کرنیوالے تین جہاز ہیں، جن میں سے دو خراب ہیں ایک بہاولپور میں دوسرا کراچی موجود ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کہاں مہنگائی ہے۔ ٹماٹر 17روپے اور مٹر 5یا 15روپے میں عوام کو مل رہے ہیں، کراچی سے اغوا ہونے والی دعا منگی کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کام کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔