- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
جاوید میانداد اور بندولا ورناپورا راولپنڈی ٹیسٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید میانداد اور بندولا ورناپورا مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے سابق کپتان بندولا ورنا پورا اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو بطور مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ دونوں سابق کپتانوں کی کرکٹ کے لیے خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولا ورناپورا نے کی تھی۔ میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میزبان ٹیم نے میچ کی پہلی اننگز میں 396 اوردوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 344 اور دوسری اننگز میں 149 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
#DidYouKnow Bandula Warnapura and Javed Miandad were opposite captains in the first-ever Test between the two countries at NSK in March 1982. Pakistan had won that Test by 204 runs after scoring 396 and 301-4d. Sri Lanka scored 344 and 149.
MORE: https://t.co/1EdTS5JBwr #PAKvSL pic.twitter.com/32WQkKWaBA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2019
جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان 11 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے قبل 10 دسمبر کو سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران دونوں سابق کرکٹرزکی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعوت نامہ قبول کرنے پر وہ دونوں سابق کپتانوں کے مشکور ہیں جو اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور اس کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
احسان مانی نے کہا کہ 11دسمبر قومی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے اور وہ جاوید میانداد اور بندولا ورنا پورا کے ساتھ مل کر اس کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ آئیکونز ہیں جن کی کرکٹ کے لیے خدمات کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کرکٹرز کی خدمات کا معترف ہے اور یہ اس کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی سابق کرکٹرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔