سرفراز احمد غیرمنظور شدہ قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے

نمائندہ خصوصی  منگل 10 دسمبر 2019
سرفراز احمد کی دوحا روانگی پیرکی صبح شیڈول تھی مگر وہ نہیں گئے۔فوٹو: فائل

سرفراز احمد کی دوحا روانگی پیرکی صبح شیڈول تھی مگر وہ نہیں گئے۔فوٹو: فائل

کراچی: سرفراز احمد قطر ٹی10لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

آئی سی سی سے منظورشدہ ایونٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرفراز کو ایکشن میں آنے کا موقع نہیں ملے گا، سرفراز احمد کی دوحا روانگی پیرکی صبح شیڈول تھی مگر وہ نہیں گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ گوکہ انھیں پی سی بی نے این او سی جاری کردیا تھا مگر بعد میں اندازہ ہوا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کوئی بھی کھلاڑی ایسے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتا جو آئی سی سی سے منظور شدہ نہ ہو۔ سینٹرل کنٹریکٹ نہ پانے والے دیگر پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔