نواز شریف علاج کیلیے ہفتے کو لندن سے امریکا جائیں گے

طفیل احمد  بدھ 11 دسمبر 2019
دل و دماغ کی بند شریانوں کو کھلوانے کیلیے اہلخانہ نے میساچوسیٹ اسپتال سے رابطہ کرلیا
 فوٹو: فائل

دل و دماغ کی بند شریانوں کو کھلوانے کیلیے اہلخانہ نے میساچوسیٹ اسپتال سے رابطہ کرلیا فوٹو: فائل

کراچی:  سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اہلخانہ نے نوازشریف کے دل ودماغ کو فراہم کرنیوالی بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے امریکا کے قدیم اسپتال میساچوسٹ (Massachusetts Gerneral Hospital ) میں علاج کے لیے رابطہ کرلیا ہے اور عند دیا ہے کہ نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا علاج کی غرض سے روانہ ہوجائیں گے ہاں وہ مذکورہ اسپتال میں اپنی شہ رگ کے قریب Carotid Artyri بند شریانوں کوکھلوانے کیلیے معائنہ کرائیں گے۔

نواز شریف کی گردن کی شریانیں90فیصد بلاک ہیں جبکہ دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں میں پہلے ہی5اسٹینٹ ڈالے گئے ہیں ان میں سے3اسٹینٹ بند پڑے ہیں، نواز شریف ہفتے کو لندن سے امریکا کے شہر بوسٹین روانہ ہوجائیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔