شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلیے فنانشل گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ارشاد انصاری  بدھ 11 دسمبر 2019
کسٹمز رولز میں ترامیم کا بھی مسودہ تیار، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے 15 روز میں آرا طلب
۔فوٹو: فائل

کسٹمز رولز میں ترامیم کا بھی مسودہ تیار، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے 15 روز میں آرا طلب ۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلیے سمندری بندرگاہوں کے ذریعے اشیا کی بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے فنانشل گارنٹی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے اس ضمن میں کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کے لیے جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اس مسودے پر پندرہ دن کے اندر اندر تحفظات اور آرا بھجوائی جا سکتی ہیں جس کے بعدگزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی رولز کو نافذ کر دیا جائیگا۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب ترمیمی رولز کے مسودے کے مطابق کسٹمز رولز میں6 مزید نئی شقیں شامل کی جارہی ہیں جس کے تحت شپنگ کمپنیوں اور شپنگ ایجنٹس کو بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولیات حاصل کرنے کیلیے بندرگاہوں پر لائے جانے والے سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلیے فنانشل گارنٹی فراہم کرنا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔