کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنیوالے متبادل تو بنائیں سینیٹرجعفراقبال

ڈیم کا فائدہ صرف پنجاب کو ہوگا، بلور، کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو


Monitoring Desk October 31, 2013
ڈیم کا فائدہ صرف پنجاب کو ہوگا، بلور، کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر جعفر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف امریکاسے ڈرتے توایٹمی دھماکے نہ کرتے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے لیگی رہنمانے کہا ڈرون حملے رکنے تک امن نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی والے 5برسوں میں ڈرون حملے نہیں رکوا سکے، ہمیں 5ماہ میں رکوانے کاکہہ رہے ہیں۔ حملوںمیں 45یا 50ہزار ہلاکتیں ہوئیںِ، ہمیں اعدادوشمارچھپانے کی ضرورت نہیں۔ جعفراقبال کاکہنا تھاکہ بھارت ہماری اقتصادی تباہی چاہتا ہے۔ بھارت کالاباغ ڈیم کی مخالفت پر12ارب روپے سالانہ خرچ کررہا ہے۔ میں نے پیپلزپارٹی یا اے این پی پرالزامات نہیں لگائے،کالاباغ ڈیم نہیں بنانا تو نہ بنائیں مگراس کامتبادل توبنائیں، بھارت کوکلین چٹ نہ دی جائے۔



دریائے سندھ سے سندھ70 فیصد پانی پنجاب20 اورباقی کے پی اور بلوچستان لے رہا ہے۔ اے این پی کے رہنماغلام احمدبلورنے کہاکہ ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کے اعداوشماراکٹھے نہ ہونا ہمارے اداروں کی نااہلی ہے، وزیراعظم نے یہ توبتادیاکہ انھوں نے ڈرون حملوں روکنے کے حوالے سے بات کی مگریہ نہیں بتایاکہ اوبامانے کیامطالبے کیے۔ یہ ڈیم بننے سے سندھ سوکھ جائے گا، کے پی ڈوب جائے گا، بلوچستان کوبھی نقصان ہوگا، فائدہ صرف پنجاب کوہوگا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مختیار احمد دھمرا نے کہا سینیٹ میں حکومتی غلط رویے پر احتجاج اور بائیکاٹ کیا۔

مقبول خبریں