آئی ایم ایف کا حکومتی کارکردگی اہداف کے حصول پر اظہار اطمینان

پالیسی سطح کے مذاکرات 3نومبر سے شروع ہونگے،وفد ہر 3 ماہ بعد آیا کریگا ،ترجمان وزارت خزانہ


Numainda Express October 31, 2013
پالیسی سطح کے مذاکرات 3نومبر سے شروع ہونگے،وفد ہر 3 ماہ بعد آیا کریگا ،ترجمان وزارت خزانہ. فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI: آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستان میں ای ایف ایف کے تعاون سے چلنے والے مختلف پروگراموں،حکومتی کارکردگی،معیار اور معاشی ٹارگٹ کے حصول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترقی کے عمل کو سراہا ہے۔

آئی ایم ایف مشن جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے،نے بدھ کو وزارت خزانہ اور اس سے متعلقہ اداروںکے وفودسے ملاقات کی۔مشن کا مقصد ای ایف ایف پروگرام کے تحت پہلی سہ ماہی میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیناہے۔مشن دورے کے دوران فنانس سے متعلقہ مختلف نمائندوں سے بھی بات چیت کرے گا۔



آن لائن کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہاکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 3 نومبر سے شروع ہوںگے۔وفد سہ ماہی جائزے کے لیے پاکستان آیا ہے اور اب ہر تین ماہ بعد آئے گا۔انھوں نے بتایا کہ مذاکرات کے پہلے 2روز وفد نے اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکا جائزہ لیا۔وفد اگلے مرحلے میں ایف بی آر، وزارت پانی وبجلی اور اقتصادی امور ڈویژن سے بھی بریفنگ لے گا۔