وزن گھٹانے والی چاکلیٹ ایجاد کرلی گئی

چاکلیٹ کو روایتی طریقے سے ہٹ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ آپکا وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکے۔


Net News November 03, 2013
اس چاکلیٹ کی تیاری میں موٹاپے کا باعث بننے والے اجزاء شامل نہیں کیے جاتے۔ فوٹو: فائل

LONDON: دنیا میں پہلی مرتبہ وزن گھٹانے والی چاکلیٹ ایجاد کرلی گئی۔

اس چاکلیٹ کو روایتی طریقے سے ہٹ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ آپکا وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکے، اس چاکلیٹ کے باقاعدہ استعمال سے آپ کا وزن حقیقت میں کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں موٹاپے کا باعث بننے والے اجزاء شامل نہیں کیے جاتے۔ اس چاکلیٹ میں مکھن، کریم، انڈوں یا جیلاٹین کا استعمال نہیں کیا جاتا جو کہ تیزی سے وزن بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ مہم جو انیش پوپٹ نے اس چاکلیٹ کو تقریباً دو سال قبل پہلی مرتبہ متعارف کرایا تھا اور ان کی اس کاوش کو دنیا بھر کے ماہرین نے سراہا تھا تاہم اس چاکلیٹ کی اب باقاعدہ پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں