سیمنٹ کی جولائی تا اکتوبر فروخت039 فیصد گرگئی

رواں مالی سال 2013-14کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 10.477ملین ٹن رہی


Numainda Express November 03, 2013
اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.16 فیصدکمی سے 2.652 ملین ٹن رہی۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2013-14کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 10.477ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.39 فیصد کم ہے۔

اس ضمن میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 4ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی فروخت7.518 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی مدت میں 7.524 ملین رہی ٹن تھی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات اس دوران 2.919 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 2.953 ملین ٹن تھیں، گزشتہ 4 ماہ میں اکتوبر دوسرا مہینہ ہے جب مقامی فروخت اور برآمدات دونوں میں کمی ہوئی، اکتوبر میں مجموعی فروخت 4.16 فیصدکمی سے 2.652 ملین ٹن رہی۔

مقبول خبریں