شعیب اختر نے بھی فواد عالم کے حق میں آواز بلند کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 20 دسمبر 2019
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی بھی دکھائی،ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی، سابق اسپیڈ اسٹار۔ فوٹو: فائل

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی بھی دکھائی،ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی، سابق اسپیڈ اسٹار۔ فوٹو: فائل

 لاہور: شعیب اختر نے بھی فواد عالم کے حق میں آواز بلند کردی۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کو دونوں ٹیسٹ میچز میں نہ کھلانے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، وہ اچھی فارم میں ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی بھی دکھائی،ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

یاد رہے کہ ملکی سطح کے مقابلوں میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم 10سال سے قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، طویل انتظار کے بعد اب انھیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تو راولپنڈی کے بعد کراچی میں بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہو سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔