جنرل کیانی کا کھاریاں میں عزم نو 4 مشقوں کا معائنہ

جوانوں کے حوصلے کو سراہا، آرمی چیف رات کی تربیت کا مشاہدہ کر نے کیلیے فیلڈ میں رہے


Numainda Express November 03, 2013
آرمی چیف نے مستقبل میں کسی قسم ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے تمام جوانوں کو متحد رہنے کی بھی تلقین ۔فوٹو:فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کھاریاں کے قریب پاک فوج کے جنگی مشقوں عزم نو 4 میں مصروف فیلڈ فارمیشنوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے مشقوں میں مصروف عمل جوانوں کے حوصلے اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔



آرمی چیف رات کی تربیت کا مشاہدہ کر نے کیلیے فیلڈ میں موجود رہے۔آرمی چیف نے مستقبل میں کسی قسم ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے تمام جوانوں کو متحد رہنے کی بھی تلقین کی۔ یہ فیلڈ مشقیں 4 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔