بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی مزاحیہ کردار کرنے کے خواہاں

اداکار کہتے ہیں کہ وہ اب کرداروں کے انتخاب میں کچھ تجربے کرنے کے موڈ میں ہیں اور یہ فلم بھی اسی کا حصہ ہے۔


INP November 04, 2013
نواز کہتے ہیں کہ وہ اب کرداروں کے انتخاب میں کچھ تجربے کرنے کے موڈ میں ہیں اور یہ فلم بھی اسی کا حصہ ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے فلمی کریئر میں زیادہ تر منفی کردار ادا کیے ہیں لیکن اب اداکار کچھ الگ کرنا چاہتے ہیں۔

جب ہی اب نئی فلم میں ہلکا پھلکا مزاحیہ کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کے برجستہ جملوں پر فلم بین مسکرائے بغیر نہیں رہیں گے۔ اس فلم کے عکس بندی اسی سال شروع ہوگی جب کہ اگلے برس اسے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ اداکار کہتے ہیں کہ وہ اب کرداروں کے انتخاب میں کچھ تجربے کرنے کے موڈ میں ہیں اور یہ فلم بھی اسی کا حصہ ہے۔