پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری، ساتویں نمبرپر آگیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 دسمبر 2019
پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 85 ہوگئی فوٹو:فائل

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 85 ہوگئی فوٹو:فائل

 لاہور: سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبرپر پہنچ گیاہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد اب 85 ہوگئی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب 81 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبرپر چلی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعدقومی ٹیم کے پوائنٹس 80 تھے ۔سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کامیابی سے پاکستان کو پانچ ریٹنگ پوائنٹس ملے ہیں جس سے اس کو ویسٹ انڈیز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک درجے اوپر جانا کا موقع ملاہے۔

بھارتی ٹیم ایک سو بیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کی چوتھی، آسٹریلیاکی پانچویں جبکہ سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔