پاکستان اسٹیل کے ریفرنڈم میں پیپلز ورکرز یونین کامیاب

سال 1995، 1998، 2008 اور 2010میں بھی پیپلز ورکرز یونین نے کامیابی حاصل کی تھی


Business Reporter November 05, 2013
سال 1995، 1998، 2008 اور 2010میں بھی پیپلز ورکرز یونین نے کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل کے ریفرنڈم 2013میں آئندہ 3 سال کے لیے محنت کشوں نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کو سی بی اے منتخب کر لیا، پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کو پانچویں بار سی بی اے منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سال 1995، 1998، 2008 اور 2010میں بھی پیپلز ورکرز یونین نے کامیابی حاصل کی تھی، ریفرنڈم میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10ہزار 274تھی،8ہزار 273ووٹ کاسٹ کیے گئے،پاکستان پیپلز ورکرز یونین نے 4264 ووٹ حاصل کیے جو کاسٹ کیے گئے ووٹوں کا 41.50ٖ فیصد ہے، پاکستان اسٹیل لیبر یونین (پاسلو) نے 3ہزار 571 ووٹ حاصل کیے جو کاسٹ کیے گئے ووٹوں کا 34.74فیصد رہا، ووٹنگ ٹرن آئوٹ 80فیصد کے قریب رہا۔

پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے کامیاب ہونیو الی پیپلز ورکرز یونین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ منتخب ہونے والی سی بی اے حسب روایت ادارے کی بہتری اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی خدمات انجام دیگی۔