حکیم اﷲ محسوداینٹی اسٹیٹ تھاایئرمارشل شاہدلطیف

طالبان سے مذاکرات بہت بڑامعاملہ ہے، سب کوساتھ لیکرچلنا چاہیے۔ تحریک انصاف اب بھی انڈرری ایکٹ کررہی ہے۔عارف علوی


Monitoring Desk November 05, 2013
حکیم اﷲ محسودنے پاکستان کیخلاف بہت کچھ کیا، انھوں نے بہت سے اہم واقعات کی ذمے داری بھی قبول کی ہے۔ ایئرمارشل ریٹائرڈ۔ فوٹو:فائل

ایئرمارشل(ریٹائرڈ) شاہد لطیف نے کہاہے کہ حکیم اﷲ محسودنے پاکستان کیخلاف بہت کچھ کیا، وہ اینٹی اسٹیٹ تھااور اس کی جماعت بھی اینٹی اسٹیٹ ہے اورانھوں نے بہت سے اہم واقعات کی ذمے داری بھی قبول کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ عوام کا اب حکومتوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات بہت بڑامعاملہ ہے، سب کوساتھ لیکرچلنا چاہیے۔ تحریک انصاف اب بھی انڈرری ایکٹ کررہی ہے۔



میڈیاکا شوق ہے کہ طالبان سے مذاکرات ٹی وی پرہی ہوں لیکن ایسا نہیں۔ معاملہ حکیم اﷲ محسودکی ہلاکت کا نہیں، پاکستان کے عوام کاہے جومذاکرات چاہتے ہیں۔ جب ہم مذاکرات کے لیے ان کے پاس جائیں گے تب ہی پتہ چلے گاکہ طالبان کتنے متحدہیں۔ جوطالبان حکومت کی رٹ کوتسلیم کریں ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، جونہیں مانتے ان کے ساتھ جنگ ہونی چاہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فوادچوہدری نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کاکوئی فائدہ نہیں کیونکہ جن سے مذاکرات ہوں گے جب ان کوہٹا دیاجائے گاتو پھرحاصل کیا ہوگا۔ ہمیں انٹرریجنل مذاکرات کی ضرورت ہے۔