بھارتی سینئرزکی جانب سے ساتھی کرکٹرزکوگالیاں عام سی بات بن گئی

آسان رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے پر روہت شرما نے گالی دی جو اسٹمپ مائیک پر صاف سنی گئی


Sports Desk December 29, 2019
آسان رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے پر روہت شرما نے گالی دی جو اسٹمپ مائیک پر صاف سنی گئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارت کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے ساتھی پلیئرز کو گالیاں دینا عام سی بات بن گئی۔

گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ریشابھ پانٹ کی جانب سے آسان رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے پر غصے میں آ کر روہت شرما نے انھیں گالی دی جو اسٹمپ مائیک پر صاف سنی گئی تھی، اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ اسی طرح کی گالی چتیشور پجارا کو بھی دے چکے،ایک موقع پر ویرات کوہلی نے شمی اور یوزویندرا چاہل کو بھی گالیاں دیں تھیں۔

مقبول خبریں