سی این جی بندش پٹرول کے استعمال میں 8 فیصد اضافہ

4ماہ میں فرنس آئل13،ڈیزل4 اورپٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 9 فیصدبڑھ گئی،ذرائع


Business Reporter November 06, 2013
اعدادوشمار کے مطابق 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 9 فیصد اضافے سے 7.1ملین ٹن رہی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سی این جی کی بندش کے سبب ملک میں پٹرول کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ سیکٹر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں پٹرول کی فروخت میں 8فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



اعدادوشمار کے مطابق 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 9 فیصد اضافے سے 7.1ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 6.5ملین ٹن رہی تھی،آئی پی پیز کو سپلائی میں بہتری سے فرنس آئل کی فروخت 13فیصد زائد رہی جبکہ ڈیزل کی فروخت میں 4فیصد تک اضافہ عمل میں آیا ہے۔